افغان ایشو پر حکومت بہتر حکمت عملی اختیار کرے، زاہد محمود قاسمی

افغان ایشو پر حکومت بہتر حکمت عملی اختیار کرے، زاہد محمود قاسمی

  

وہاڑی،بوریوالا(بیورورپورٹ، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) سربراہ مرکزی علما کونسل پاکستان و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسلامی و نظریاتی تشخص کا ہرصورت تحفظ کیا جائے گا وطن عزیز پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے عالمی (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر لگی ہوئی ہیں پاکستان ایک عظیم خطہ ہے جس کے ساتھ مراسم رکھے بغیر اقوام عالم کا گزارہ نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی علما کونسل کے زیر اہتمام سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علما کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی کی زیرنگرانی پریس کلب بورے والا میں منعقدہ استحکام پاکستان سیمینار و تعزیتی ریفرنس حاجی جمیل بھٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق،ممبرقومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،محمد وکیل بھٹی،چاچا شیخ محمد اسلم،شیخ عابد فاروق اور محمد عثمان جمیل بھٹی سمیت معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال میں پاکستان کا کردار قابل فخر ہے افغانستان کے معاملہ پر بہترین حکمت عملی کی ہی وجہ سے آج عالمی دنیا پاکستان سے مدد مانگ رہی ہے سٹوڈنٹس فاتح بن کر کابل میں جب داخل ہوئے تو انہوں نے نہ صرف عام معافی کا اعلان کیا بلکہ بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے پاکستان سے کبھی بھی افغانستان میں مداخلت نہیں ہوئی انکا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں بھارت نے پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی ناکام کوشش کی ہم نے صحابہ کرام اور اہل بیت کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک میں کوئی فتنہ و فساد نہ ہوا اب ملک کی سیاسی اور مذہبی سیاست میچور ہو چکی ہے بھارت ربیع الاول میں بھی شرارت کرنے کی ناکام کوشش کرے گا انہوں نے نوجوانوں سے سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر موجود فیک اور خود ساختہ ویڈیوز کو آگے شیئر نہ کریں پاکستان کی ترقی میں ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -