عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، کمشنر ڈیرہ سارہ ا سلم

عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، کمشنر ڈیرہ سارہ ا سلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)کمشنر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ افسران اور(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
 عملہ کو عوامی خدمت کواپنا شعار بنانا ہوگاجبکہ عوامی مسائل کے بروقت حل میں افسران اور عملہ کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی سرکاری فرائض محنت اور دیانتداری سے انجام دئیے جائیں کمشنر کمپلیکس کے افسران اور عملہ کا اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹیم ورک سے مشکل اہداف احسن طریقے سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔خدمت مہم،کورونا ویکسی نیشن،شجرکاری اور دیگر حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ افسران دفاتر کی بجائے زیادہ وقت فیلڈ میں گزار کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔
سارہ اسلم