اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ،پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ،پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک اعظم (نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنت (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
پنجاب اور ریجنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر سرکل آفیسر انٹی کرپشن لیہ وسیم اکبر لغاری نے جوڈیشل مجسٹریٹ لیہ کی زیرِ نگرانی اپنی ٹیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رفیع قریشی، ملک قدیر جھکڑ اور جمشید خان کے ہمراہ کامیاب ریڈ کیا اور موقع پر محمد اصغر پٹواری نواں کوٹ کو رنگے ہاتھوں رشوت رقم مبلغ 50,000روپے سمیت گرفتارکر کے موقع پر نشان ذدہ نوٹ بر آمد کرکے تحویل میں لے کر مقدمہ نمبر10/2021 بجرم 161 PPC 5(2)/47مورخہ 30-08-2021 درج کرکے ملزم کو حوالات بند کر دیا مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔