ڈیرہ غازیخان:صنعتی ورکرز کے  حقوق کیلئے رجسٹریشن کاعمل مزید تیز

  ڈیرہ غازیخان:صنعتی ورکرز کے  حقوق کیلئے رجسٹریشن کاعمل مزید تیز

  

  ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازی خان میں ورکرز کے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 ساتھ صنعتی اداروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا۔کم سے کم اجرت،سوشل سکیورٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے ہدایات جاری کردیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کم سے کم 25 فیصد اینٹوں کے بھٹوں کی رجسٹریشن کرکے سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کرنے کی ٹائم لائنز دے دیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہر ماہ 15 کو اجلاس منعقد ہوگا جس میں پہلے اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ ضلع میں 111 اینٹوں کے بھٹوں کی نشاندہی کی گئی ان بھٹوں میں مزدوروں کی رجسٹریشن،کم سے کم اجرت کو یقینی بنایا جائے۔جبری مشقت اور چائلڈ لیبر پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے۔لیبر،پولیس،سوشل ویلفئیر،سوشل سکیورٹی،ای او بی اور دیگر محکمے مل کر کام کریں۔اینٹوں کے بھٹوں کے ساتھ صنعتی اداروں کو بھی چیک کیا جائے۔اجلاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ لیبر قوانین پر عملدرآمد کیلئے باقاعدگی سے انسپکشن کے ساتھ مقدمات اور جرمانے کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے کارکردگی اور مسائل بیان کئے۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -