شہری کو ہراساں اور بلیک میل کرنے پر کبیروالا،خانیوال سے متعدد افراد گرفتار

شہری کو ہراساں اور بلیک میل کرنے پر کبیروالا،خانیوال سے متعدد افراد گرفتار

  

   ملتان (  وقا ئع نگار)شہری کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور بلیک (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

میل کرنے کا معاملہ.ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کبیر والا خانیوال سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن میں مدثر کلیم، صفدر حسین اور کنول شاہین کے نام  شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ گرفتار ملزمان منظر نامی نوجوان کے والد کی نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے۔ دریں اثناء ۔ملزمان  کو خانیوال کی تحصیل جہانیاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ثاقب علی نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی کہ ملزم زین یوسف نے اس کی ہمشیرہ کی قابل اعتراض تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرکے اسے بلیک میل کیا اور تعلقات قائم کرنے کا بھی دبا ڈالتا رہا جس پر ایف آئی اے ملتان نے کاروائی کرتے ہوئے  ملزم زین یوسف  کو جہانیاں سے گرفتار کرلیا بتایا جاتا ہے ملزم زین درجنوں لوگوں کو جعلی پیر بن کر فون کرتا تھا  پیسے وصول اور  ان کو بلیک میلنگ کرتا تھا  بوگس طریقے سے  انٹرنیشنل نمبر سے فون کرتا تھا اور اپنے موبایل پر تین واٹسپ بنائے ہوئے تھے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جنوبی پنجاب کی بہت بڑی کامیابی ہے ملزم زین  کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -