زرداری، شریف فیملی کا سیاسی مستقبل تاریک، سمیع الحسن گیلانی

زرداری، شریف فیملی کا سیاسی مستقبل تاریک، سمیع الحسن گیلانی

  

اوچ شریف (نامہ نگار)سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو اور پنجاب کی عوام نے مسلم لیگ ن کوہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا ہے زرداری اور نواز شریف اینڈ کمپنی کا (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

مستقبل تاریک ہو چکا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے رکن مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے سابق کونسلر حاجی اشرف خان بلوچ سیاسی سماجی رہنما سجاد خان بلوچ سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنا گھر بھرنے والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ماضی میں کرپشن کا بازار گرم رہا اور بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹ کر باہر کے ملکوں میں جائیدادیں بنائی گئیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کو کنگال کیا گیا انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو اور پنجاب کی عوام نے مسلم لیگ ن کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا ہے زرداری اور نواز شریف اینڈ کمپنی کا مستقبل تاریک ہو چکا سیاست کو کاروبار سمجھ کر میدان میں آنے والے چہروں کو عوام پہچان چکی ہے تحریک انصاف عام آدمی کی زندگی میں نمایاں تبدیلی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

سمیع الحسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -