فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم،102یونٹس کی چیکنگ، جرمانے

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم،102یونٹس کی چیکنگ، جرمانے

  

  ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 102 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک کا معیار (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 80 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد جبکہ 82 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں خفیہ اطلاح پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا سگو موڑچوک اعظم میں ملک پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔گاڑی نمبر C-4178 میں ملاوٹ زدہ دودھ سٹور کیا جا رہا تھا۔دودھ فروخت کے لیے شہر اور مضافاتی علاقوں میں ملک شاپس اور بیکریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ گزشتہ دی گئی ہدایات کے باوجود ڈیری یونٹ مالکان نے فوڈ اتھارٹی قوانین کو نظرانداز کیا۔ دوران کارروائی 3 ہزار لٹر مضر صحت اجزاء سے تیار ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ مزید بہاولپور میں ہوٹل کو خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے اور رحیم یار خان میں مربہ یونٹ کو مربہ کی تیاری میں ناقابل سراغ کلر کا استعمال کرنے پر 10،10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

رفاقت علی نسوانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -