کمشنر بہاولپور کا رحیم یارخان کا دورہ، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ظفر اقبال نے ضلع رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔انہوں نے اپنے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
دورہ کے دوران ضلع میں امن و امان، کورونا، ویکسی نیشن، ڈینگی، پولیو، ڈویلپمنٹ کی مجموعی صورتحال سمیت سرکاری محصولات کی وصولی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور ضلع میں جاری دیگر حکومتی اقدامات کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی پی او اسد سرفراز نے ضلع میں امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ظفر اقبال نے مختلف اجلاسز کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محب، رواداری،امن،بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اس خطہ کی شناخت ہے، حالیہ ہونے والا ناخواشگوار واقع اس خطہ کے امن کو متاثر نہیں کر سکتا۔بھونگ مندر حملہ ایک افسوسناک عمل تھا جس نے تمام پاکستانیوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی تاہم اس حملہ کے فوری بعد انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت ممبران امن کمیٹی اور اقلیتی برادری کے اکابرین نے جس ذمہ داری اور محب الوطنی سے اتفاق و اتحاد کی فضا برقرار رکھ کر قیام امن میں اپنا کردار ادا کیا وہ پوری دنیا کے لئے ایک مثال بن گیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 72گھنٹوں میں مندر کی بحالی اور پولیس کی جانب سے ملوث ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسان خطا کا پتلا ہے مگر کامیابی اس میں ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھونگ مندر حملہ کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری تمام ڈائریکشن پر سو فیصد عملمدرآمد کو یقینی بنائیں اور گرفتار ملزمان سے ریکوری کرکے مندر بحالی کے اخراجات ادا کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ بھونگ میں نئے ایس ڈی پی او آفس اور سی پیک پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیر کے حوالہ سے تمام بنیادی اقدامات مکمل کرکے کیس فوری طور پر متعلقہ فورم کو ارسال کریں۔انہوں نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر بھی ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، سیکورٹی اداروں اور ممبران امن کمیٹی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ۔۔
ملاقاتیں