شہری قتل،4افراد کیخلاف مقدمہ درج

شہری قتل،4افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقا ئع نگار)شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وارکرکے قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
چارافرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کو عارف مسیح نے بتایا کہ میرا بیٹااظہر مسیح اپنے دوستوں کے ہمراہ ہیئر ڈریسر کی دوکان کے باہر بیٹھاہواتھا کہ اسی اثنا میں ملزمان شان مسیح،راجہ مسیح،لیاقت مسیح اور داود مسیح مسلح چھریوں و سوٹے آگئے،ملزمان نے میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا جب ہم چھڑوانے کے لئے پہنچے تو ملزمان نے ہمیں بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،اپنے بیٹے کو سیریس حالت میں طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال لیجارہے تھے کہ جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا،ملزمان نے میرے بیٹے کو ناحق قتل کردیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔
مقدمہ درج