ضلع کچہری، بخشی خانہ میں لڑائی ایک زخمی، پولیس کارروائی شروع
ملتان (وقا ئع نگار)ضلع کچہری پیشی پرآنے والے ملزمان نے بخشی خانہ کو میدان جنگ میں بدل دیا،ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں اسلحہ کے الزام میں قید میں آصف کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے ضلع کچہری لایاگیاجہاں پیشی کے بعد بخشی خانہ میں بند کیاگیا،بخشی خانہ میں موجود عمران کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہوکر دونوں نے ایک دوسرے پر حوروں،مکوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں آصف زخمی ہوگیا،موقع پر موجود کچہری سکیورٹی پولیس نے دونوں فریقین کو الگ الگ کرکے چہلیک پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلوم ہواکہ آصف اور عمران کے مابین پرانی رنجش چلی آرہی ہے عمران،آصف پر حملہ آور ہوکر زخمی کیاجس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
شروع