حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے وسائل بروئے  کار لائے جارہے ہیں، چوہدری شفیق

حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے وسائل بروئے  کار لائے جارہے ہیں، چوہدری شفیق

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق نے کہاہے کہ حلقہ کی تعمیر وترقی کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لارہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار حلقہ میں اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، صحت گھر، ڈگری کالجز، سکولز، صحت مراکز کی اپ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

گریڈیشن، سڑکات کی تعمیر، دیہی علاقوں کو شہر سے لنک کرکے فاصلے کم کرنے سمیت دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، انشا اللہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔ منظورآباد اور ملحقہ چکوک میں دورے کے دوران وفدسے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں حلقہ کو ترقیاتی سکیموں سے محروم رکھا گیااور کچہ پکہ کی سیاست کی گئی جسے عوام نے مسترد کردیااور پی ٹی آئی پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کامیابی دلائی انشا اللہ عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے شب وروز محنت ولگن سے کام کررہے ہیں تاکہ حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور حلقہ کو پنجاب کا مثالی حلقہ بنائیں، اس موقع پر چوہدری محمد شفیق نے عوامی مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چوہدری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -