بہاولپور، لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے دوران کرپشن، ذمہ داروں کیخلاف سٹیزن پورٹل پر درخواست دیدی گئی
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماجی کارکن عبداللہ عادل کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج کے سابق پرنسپل حاجی ولی محمد،اسسٹنٹ پروفیسر زاہد اختر شعبہ میتھ اور اسسٹنٹ پروفیسر شاہد حسین شعبہ شماریات نے 2015 ء کالج میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران طلباء و طالبات سے غیر (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
قانونی رقم وصول کی جس پر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر مزکورہ سابق پرنسپل اور پروفیسرز کیخلاف پیڈا ایکٹ 2006 ء کے تحت تحقیقات کا حکم دیا مگر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب مبینہ طور معاملے کو دبا دیا گیا۔پاکستان سٹیزن پورٹل کی جانب سے سخت ایکشن لینے پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں حاجی ولی محمد سابق پرنسپل کو قصوروار قراردیتے ہوئے بطور سزا اس کی کل پنشن کا 2 فیصد کاٹنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ز زاہد اختر اور شاہد حسین کے خلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔
درخواست