غلط پالیسیوں کے باعث حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر، علی حسن گیلانی

غلط پالیسیوں کے باعث حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر، علی حسن گیلانی

  

  اوچ شریف (نامہ نگار)  تبدیلی سرکار نے ملک کو تباہ کر دیا مہنگائی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کے طوفان نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی حکومت کی تین سالہ کارکردگی محض فوٹو شاپ تک رہی ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکٹری و پیپلز پارٹی ڈویژنل جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے دارالعلوم جامعہ سعیدیہ فیض مصطفی کے نائب ناظم رائیس محمد اشفاق سعیدی محمد ناصر فاروق کلیار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تین سال میں سب سے زیادہ کارکردگی تحریک انصاف کے کیمرہ مین نے دکھائی جو فوٹو بنا کر میڈیا اور سوشل میڈیا پر لگاتا رہا اور تین سال میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی صرف فوٹو شاپ ہی رہی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر پروجیکٹ فوٹو شاپ اور جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے تبدیلی جھوٹی نکلی عمران خان نے کہا تھا میرے پاس دو سو بندوں کی ٹیم ہے جھوٹ تھا عمران خان نے کہا تھا کہ میں کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں گھر بنا کر دوں گا جھوٹ تھا عمران خان نے کہا تھا کہ عوام کا معیار زندگی بنے گا اور تمام  سہولیات عوام کو ان کے گھر پر ملیں گی جھوٹ تھاانہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نااہل عمران خان نے کہا تھا  200 ارب ڈالر سوئزر لینڈ کے بینکوں میں پڑا ہوا ہے  اور جب ہماری حکومت آئے گی تو 200 ارب ڈالر واپس لاکر سو ارب ڈالر دنیا کے منہ پر ماریں گئے اور سو ارب ڈالر عوام پر لگائیں گے سب جھوٹ تھا ہم تو پہلے ہی دن سے کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی جھوٹی ہے عمران خان جھوٹا ہے عمران خان کے تمام وزیر مشیر جھوٹے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان جس نے پاکستانی عوام کو جھوٹ بول کر چکر دے کر اسٹیبلشمنٹ کی انگلی پکڑ کر وزیراعظم تو بن گیا لیکن اب اپنے وعدوں کو تکمیل تک نہ پہنچا سکا اور جب عوام اس کے وعدے یاد دلاتی ہے تو مختلف ملکوں کبھی برطانیہ کبھی کینیڈا کبھی امریکہ اور کبھی انڈیا کے فوٹو دکھا کر عوام کو تبدیلی دکھائی جاتی ہے جھوٹے تو یہ زمانے کے تھے لیکن دوسرے ملکوں کے فوٹو لگا کر اپنی ترقی دکھانا یہ تو ایک جرم ہے مزید کہا کہ حکومت نے ملک تباہ کر دیا تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے طوفان برپا کر کے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔

علی حسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -