محکمہ ہائی وے میں کروڑوں کی کرپشن ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر کی ضمانت خارج

محکمہ ہائی وے میں کروڑوں کی کرپشن ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر کی ضمانت خارج

  

 ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) اسپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے  محکمہ (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ہائی وے میں 25 کروڑ روپے سے زائد کے جعلی ووچرز بنا کر رقم کی خوردبرد میں ملوث ملزم ڈپٹی اکاونٹس آفیسر   جہانزیب کی درخواست ضمانت خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے  ملزم جہانزیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف جعل سازی سے رقم خورد برد کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جو بد نیتی پر مبنی ہے اس نے کوئی جرم نہیں کیا۔ عدالت سے استدعا ھے کہ  اس کی درخواست ضمانت کو منظور کیا جائے۔کورٹ نے وکلا دلائل کے بعد ضمانت خارج کر نے کا حکم دیا ہے واضع رہے کہ پٹواریوں، اکانٹس آفس عملہ اور محکمہ ہائی وے کے 32 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -