سعودی عرب میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے 600ملین کی رقم درکار

سعودی عرب میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے 600ملین کی رقم درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت کے حکام نے بتایا سعودی عرب کی جیل میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے چھ سو ملین رقم کی ضرورت ہے، ایک پاکستانی ڈرائیور کے ٹرک کے نیچے چار سعودی شہرہ جاں بحق ہوئے جس کی دیت کیلئے چار کروڑ روپے کی ضرورت ہے جو وزارت کے پاس نہیں، قائمہ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں وزارت کے جن افسرا ن کے کیس نیب سمیت دیگر اداروں میں ہیں کی تفصیلات طلب کر لی۔ پیر کے روزقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ا شیخ فیاض الدین کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارت کے اعلی حکام شرکت کی،اجلاس میں سعودی عرب کی جیل میں پاکستانی طارق عزیز کی رحم کی درخواست کا معاملہ زیر غور لایا گیا،وزارت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا پاکستانی طارق عزیز کے سعودی عرب میں ٹرک حادثے میں چار سعودی افراد جاں بحق ہوئے تھے، لواحقین نے معاف نہیں کیا دیت کی رقم چار کروڑ روپے بنتی ہے،جو ہمارے پاس نہیں،تاہم معاملہ بین الاوزارتی کمیٹی میں بھجوا دیا ہے،کمیٹی رکن جاوید حسنین نے کہا ایک آدمی کو چھڑانے کی بجا ئے یہ رقم بیس چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو چھڑانے استعمال کر لیں، کمیٹی نے پہلے بھی کہا قتل، ڈکیتی اور منشیات میں ملوث افراد کیلئے حکو مت نے کیوں رقم ادا کی۔کمیٹی ارکان کا کہنا تھا طارق عزیز سے قتل نہیں حادثہ ہوا تھا، اس پہلو کو بھی دیکھا جائے،اجلاس میں کرپشن میں ملو ث ای او بی افسران کے کیسز کی پیش رفت پر بریفنگ میں ڈاکٹر مہرین رزاق نے کہا سولہ افسران کیخلاف کیسز ہیں، دو کو ریٹائر کیاگیا، لیکن کیا ان سے ریکوری کی؟ جس پر حکام نے اجلاس کو بتایا ریکوری نہیں ہوئی،کرپشن کیسز میں ابھی تک ملزموں کے نام ہیں، ای او بی آئی اور سمندر پار پاکستانی ان کیسز کو دیکھ رہے ہیں، چاہے وہ نیب میں ہیں یا کورٹ میں، ظفر گوندل نے صرف اپنی فیس کے 60 ہزار جمع کرو ائے ہیں،کمیٹی چیئر مین شیخ فیاض نے کہا جو افراد نیب اور دیگر کیسز میں ملوث ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
رقم درکار

مزید :

صفحہ اول -