20 کلو آٹے کاتھیلامزید 30 روپے مہنگا، 1150 روپے کاہوگیا

  20 کلو آٹے کاتھیلامزید 30 روپے مہنگا، 1150 روپے کاہوگیا

  

  لاہور(لیڈی رپورٹر) شہر بھر میں مہنگا ئی کے طوفا ن نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا دوسری جانب روزا نہ کی بنیا دوں پر اشیا ء خو ردونو ش کی قیمتیں کا اضا فہ بھی نہ تھم سکا۔ اسی سلسلہ میں ملز مالکان نے سرکاری گندم کوٹہ کا اجراء نہ ہونے پر آٹا مہنگا کر دیا  ہے ما رکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1150 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ تفضیلا ت کے مطا بق سرکاری گندم کوٹہ کا اجراء نہ ہونے پر آٹا مہنگا کر دیا گیا، مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1150 روپے میں فروخت ہونے لگاملز مالکان نے سرکاری گندم کوٹہ کا اجراء نہ ہونے پر آٹا مہنگا کر دیا ہے۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اگر فلور ملز مالکان اور حکومت میں معاملات جلد طے نہ ہوئے تو سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آٹامہنگا

مزید :

صفحہ اول -