نشہ نہ ملنے پر 55سالہ شخص ہلاک

نشہ نہ ملنے پر 55سالہ شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ماچھیوال (نمائندہ پاکستان)  55سالہ شخص نشہ نہ ملنے سے جابحق پولیس تھانہ نے نعش کو قبضہ میں لے کر رول ہیلتھ سنٹر پہنچا دی وارثا کے آنے پر بغیر کسی کارروائی کے نعش کو انکے حوالے کر دیا گیا تفصیل کے مطابق نواحی (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
اڈا پکھی موڑ کے مسافر خانے سے ملنے والی نامعلوم نعش کی شناخت صفدر حسین ولد احمد دین قوم مغل سکنہ شادمان کالونی بورے کے رہائشی کے طور پر ہوئی جس کی عمر 55 سال ہے  مرحوم نشے کا عادی تھا جسے نشہ نہ ملنے کی وجہ سے موت نے آ دبوچا یہ بھی واضح رہے کہ پکھی موڑ کے اردگرد میں منشیات فروشوں نے پنجے گاڑ رکھے ہیں ان اڈوں کو ختم کرانے میں ضلع وہاڑی کی پولیس بے بس  ہے آئے دن پکھی موڑ اور گردونواح کے کھیتوں سے ملنے والی نامعلوم نشائیوں کی نعشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ علاقہ میں بڑے بڑے اور خرانٹ منشیات فروش دیدہ دلیری اورڈھڑلے سے منشیات فروشی کا کام کرتے ہیں۔
ہلاک