سمت درست، نیت نیک، ون مین شوپر یقین نہیں، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں: وزیراعلٰی پنجاب 

  سمت درست، نیت نیک، ون مین شوپر یقین نہیں، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملتان ائیرپورٹ کے لاؤنج میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، اراکین صوبائی اسمبلی سلیم لابر اورقاسم لنگاہ نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ سمت درست اور نیت نیک ہے۔ ون مین شو پر یقین نہیں،سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں -ملتان شہرکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا اور شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام میں بہتری لائی جائے گیدوسری جانب وزیر اعلی عثمان بزدار سے فورٹ منرو میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ نے ملاقات کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں عمائدین سے ”حال احوال“کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کر کے دائرہ کاربڑھا دیا گیا ہے۔کے ایس ڈی اے ڈیرہ غازی خان کے ساتھ راجن پور کے قبائلی علاقوں کی ترقی پر کام کرے گی۔ فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان کے مکینوں کو شہروں کے مساوی سہولیات فراہم کریں گے۔ قبائلی عوام میرے دل کے قریب ہیں۔کوہ سلیمان کا باسی ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد مکافات عمل کا شکار ہو کر بکھر چکا ہے، 11جماعتوں پر مشتمل غیر فطری اتحاد11 ماہ بھی نہیں چل سکا،پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔بعدزاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو عرق ریزی اورمحنت سے مرتب کیاگیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو منظوری کیلئے کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی خود مختار ی دیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔ 
وزیراعلی پنجاب

مزید :

صفحہ اول -