میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی پارلیمنٹ میں مخالفت کردینگے، صدر (ن) لیگ

     میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی پارلیمنٹ میں مخالفت کردینگے، صدر (ن) لیگ

  

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کریں گے۔یہ مسئلہ میڈیا، آزاد صحافت اور جمہوریت وآئینی آزادیوں کے حوالے سے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔تین سال کے دوران عمران نیازی نے میڈیا پر جتنی قدغن لگائی ہے اگر کوئی اور حکومت ہوتی الٹ دی جاتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اے پی این ایس،سی پی این ای،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن،پی ایف یو جے اورر کے یوجے کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مسلم لیگ(ن) اور پی ڈی ایم مسترد کرچکے ہیں۔اپوزیشن قائد کے طورپر تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ میں اس کالے قانون کی بھرپور مخالفت کریں گے۔میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قانون سازی کی حکومتی کوشش ناکام بنانے کے لئے پوری قوت لگائیں گے۔یہ مسئلہ میڈیا، آزاد صحافت اور جمہوریت وآئینی آزادیوں کے حوالے سے کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔آپ کی آراکی روشنی میں یہ معاملہ اپنی پارٹی میں زیرغور لائیں گے، مشترکہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،مشترکہ اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سوا پارلیمان میں کوئی بھی جماعت اس کالے قانون کی حمایت نہیں کرے گی۔یہ ایک حساس معاملہ ہے، اسے بھرپور طورپر اجاگر کریں گے، شاید حکومتی بینچوں میں سے کسی کا ضمیر جاگ جائے۔اخلاص کا مظاہرہ ہوا تو سینٹ میں اس کالے قانون کی منظوری کو روکنا ممکن ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ تین سال میں میڈیا پر جو قدغنیں عمران نیاز ی نے لگائیں، کوئی اور حکومت ہوتی تو الٹ دی جاتی۔میڈیا پر بدترین قدغنوں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہورہی ہے۔معاشرے میں جس طرح کاجھوٹ اور نفرت کا زہر گھولا گیا، میڈیا بہت بہتر طورپر اس سے آگاہ ہے۔ان تین سال میں میڈیا پر لگنے والی پابندیوں کی نظیر نہیں ملتی، تمام طبقات نے اس کی مذمت کی ہے۔نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے میڈیا قدغنوں کی مذمت کی ہے۔میڈیا کی جدوجہد میں آپ کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملائیں گے،انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ یہ کالا قانون آگے نہ بڑھے، اس مسئلے پر آپ کے شانہ بہ شانہ ہیں، بھرپور ساتھ دیں گے۔عمران نیازی جنہیں اپنا دیرینہ دوست اور بھائی کہتے تھے، ان کا پروگرام ہی نہیں آج ہاتھ ملانا بھی بند کردیا  ہے۔تین سال میں حکومتی بندشوں اور قدغنوں سے میڈیا کے بے شمار لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔معذرت سے کہتاہوں کہ عمران نیازی اپوزیشن میں تھے تو میڈیا کے لاڈلے تھے۔میڈیا نے جو آزادی حاصل کی ہے، یہ کسی کی عنایت نہیں،میڈیا نے اپنی آزادی اظہار کے لئے عظیم قربانیاں دیں اوربھرپور جدوجہد کی ہے۔

 صدر  (ن)  لیگ

مزید :

صفحہ اول -