ایرانی سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ امیرالبحر ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات 

ایرانی سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ امیرالبحر ایڈمرل امجد نیازی سے ...

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

  ایرانی سفیر

مزید :

صفحہ اول -