گوجرہ،سابق رکن قومی اسمبلی ایم حمزہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک

  گوجرہ،سابق رکن قومی اسمبلی ایم حمزہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک

  

گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندگان خصوصی) بابائے سیاست سابق سینیٹر، سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پاکستان ایم حمزہ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان کبوترانوالہ گوجرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرہ میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں پنجاب بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی  نمازِ جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما میاں محمد اشفاق سابق تحصیل ناظم چوہدری اسد زمان چیمہ پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ اراکین پنجاب اسمبلی سردار ایوب خان گادھی عبدالقدیر اعوان انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو سابق ضلعی صدر بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری ناصر اقبال ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق سمیت مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کی مقامی و ضلعی قیادت نے شرکت کی  نماز جنازہ ممتاز عالم دین مفتی افتخار الحسن نے پڑھائی۔ مرحوم کی رسم قل آج 31اگست صبح 9بجے ان کی رہائش گاہ عیدگاہ روڈ پر ادا کی جائے گی مرحوم 4مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے ان کی عمر 92برس تھی ان پر کرونا کا حملہ ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا ایم حمزہ کے انتقال سے سیاسی فضاء سوگوار ہو گئی۔

 ایم حمزہ  

مزید :

صفحہ اول -