ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے لوگوں کا نادرا دفاتر پررش

ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے لوگوں کا نادرا دفاتر پررش

  

 لاہور(افضل افتخار)حکومت جانب سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے قوانین میں سختی کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے ویکسی نیشن کروانا شروع کردی  اور روزانہ کی بنیاد پر بہت بڑی تعداد میں مختلف مراکز میں ویکسی نیشن کی جارہی ہے دوسری جانب سے ویکسی نیشن کروانیوالے افراد کی بڑی تعداد سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے نادرا کے دفاتر کا رخ کررہی ہے اور وہاں پر رش بڑھ گیا اس حوالے سے نادرا آفسز میں خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے عوام کے لئے ویکسین کی پہلی ڈوز کے بعد دوسری ڈوز لازمی ہے جس کے بعد نادرا کی جانب سے ویکسی نیشن کروانے والوں کو سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے جو ان کی ویکسی نیشن کا ثبوت ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کو مختلف امور میں اس کی ضرورت ہے اس حوالے سے ویکسی نیشن کروانے والے افراد نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت نے ویکسی نیشن لازمی قرا ر دی ہے مگر دوسری جانب اس حوالے سے جاری سرٹیفکیٹ کے حوالے سے ہمیں پریشان کیا جارہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نادرا حکام کو اس سلسلے میں سختی سے احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ ویکسی نیشن کے حامل افراد کے لئے نادرا آفسز میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کریں جہاں پر ان کی مکمل رہنمائی کی جائے کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد کو اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں  جبکہ روز مرہ امور کے لئے حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا اس لئے اس کا اجراء بھی ہنگائی بنیادوں پر کیا جائے عوام کا کہنا ہے کہ ہم نادرا سنٹر جب سرٹیفکیٹ لینے کیلئے جاتے ہیں تو ہمیں وہاں پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا اور ہمارا وقت ضائع ہوتا ہے اس حوالے سے موثر اقدامات کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

نادرا دفاتر رش

مزید :

صفحہ اول -