امریکہ کوافغانستان میں شکست تسلیم کرلینی چاہئے، فضل الرحمن
کراچی(این این آئی)سربراہ جے یوآئی مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ کوافغانستان میں شکست تسلیم کرلینی چاہئے، شکست خوردہ قوتیں شرائط نہیں لگاتیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کوالیکشن کمیشن نے مستردکردیاہے، ہم ان کی انتخابی اصلاحات کوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں۔پیرکوجاری بیان میں مولانافضل الرحمان نے کہاکہ حکومت نے کہاکہ ہمیں 57ممالک کی حمایت حاصل ہے، قراردادپیش کرنے کیلئے ہم16ممالک کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکے۔انہوں نے کہاکہ کیا یہ لوگ ملک کی پالیسی بنائیں گے؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے حکومت کو کہا کہ تم سے تو کوئی بات کرنے کیلئے تیار نہیں، ملک میں موجودہ حکومت کی حکمرانی کاجوازنہیں بچا۔جے یو آئی سربراہ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پچھلی حکومت کے کیے کام بھی بربادکردیئے،ہمیں کرپٹ لوگوں سے ملک کو آزاد کروانا ہے۔مولانافضل الرحمان نے مزید سوال اٹھایا کہ فارن فنڈنگ کیس کا کیا ہوا؟ بی آرٹی پشاوراورگندم اسکینڈل کہاں گئے؟۔انہوں نے دعوی کیا کہ نیب ایک جانبدار ادارہ ہے،ختم ہوجاناچاہئے، دھاندلی کے ذریعے آنے والے کیا انتخابی اصلاحات لارہے ہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کوالیکشن کمیشن نے مستردکردیاہے، ہم ان کی انتخابی اصلاحات کوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں
مولانافضل الرحمن