ڈرائیوروں کے ا حتجاج کے باعث میٹرو بسیں غیر معینہ مدت کیلئے بند

ڈرائیوروں کے ا حتجاج کے باعث میٹرو بسیں غیر معینہ مدت کیلئے بند

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)میٹرو بس کمپنی البیراک کی جانب سے ڈرائیوروں کو تنخواہیں ادا نہ کرنے پر تا حال میٹرو بس سروس کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا۔ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو روز سے میٹرو بسیں بند ہونے سے جہاں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے وہاں ڈرائیوروں کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج میں بھی شدت پیدا ہو رہی  ہے،ڈرائیوروں نے تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ذارئع کے مطابق میٹرو بس کمپنی البیراک کی جانب سے تا حال اپنے ڈرائیوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز بھی ڈرائیوروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور میٹرو بسوں کو بند رکھا گیا،اس موقع پر ڈرائیوروں کی جانب سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے اپیل کی گئی ہے۔ غیر ملکی کمپنی  سے انکی تنخواہوں کے ساتھ طے شدہ بونس بھی دلوایا جائے بصورت دیگر وہ میٹرو بس سروس نہیں چلائیں گے۔

 میٹرو بس

مزید :

صفحہ اول -