بلاول3ستمبر سے جنوبی پنجاب کے دو اضلاع کا دورہ کریں گے

بلاول3ستمبر سے جنوبی پنجاب کے دو اضلاع کا دورہ کریں گے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3ستمبر کو تقریبا ایک ہفتے کے دورے پر جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان اور رحیم یار خان کا دورہ کریں گے۔وہ تین ستمبر کو ملتان گیلانی ہاؤس پہنچیں گے جہاں پر جنوبی پنجاب کے کچھ سیاسی راہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔اس کے علاوہ ملتان میں ہی چیئرمین پیپلز پارٹی پارٹی کے ورکر کنونشن میں بھی شرکت کریں گے اور جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔اس کے بعد وہ رحیم یار خان جائیں گے جہاں پر وہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی رہائش گاہ رحیم یار خان جائیں گے وہاں پر بھی کچھ سیاسی راہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے دورے کا مقصد پارٹی کو متحرک کرنا اور ورکرز کوننشن میں شرکت کرنا ہے۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -