مستونگ، سی ٹی ڈی کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، جوان شہید

مستونگ، سی ٹی ڈی کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  مستونگ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔جبکہ جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک  فوج کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر)کے مطابق دھماکا آسمان منزا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں 25 سالہ سپاہی واجد شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی واجد کا تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع کرک سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کوپکڑنے کیلئے سکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں فرار کی کوشش کرنے والا ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا۔
 اہلکار شہید

مزید :

صفحہ اول -