ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 53ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقررو تبالے
لاہور (نامہ نگار خصوصی)پنجاب کی ضلعی عدلیہ اور ایکس کیڈر کورٹس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید نے نوٹیفکیشن جاری کیا. نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ سمیت 24 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، جہلم، ڈی جی خان، لودھراں کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بھی شامل ہیں. جبکہ متعدد ایکس کیڈر کورٹس سے ججز کی خدمات واپس لیتے ہوئے انہیں مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تعینات کردیا گیا. تعیناتی کے منتظر سیشن جج شاذب سعید کو ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
ججز کے تبادلے