نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 ستمبر تک توسیع 

   نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 ستمبر تک توسیع 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں  6 ستمبر تک توسیع کر دی مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اسلام آباد کچہری میں بخشی خانہ لایا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران نے ملزم کی روبکار کے ذریعے کے حاضری لگائی ملزم کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا پولیس بخشی خانہ سے ہی واپس ملزم کو اڈیالہ جیل لے کر روانہ ہو گئی پولیس کی جانب سے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کچہری لایا گیا۔

نورمقدم کیس

مزید :

صفحہ اول -