پی ڈی ایم اب صرف دو جماعتی اتحاد رہ گیا،ان میں بھی اتفاق نہیں
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے کئی جماعتوں پر مشتمل اتحاد بنا کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے اپنی طرف سے اکھٹے ہوئے تھے مگر آج ان کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ آغاز میں کئی جماعتوں پر مشتمل بننے والا پی ڈی ایم کا یہ اتحاد صرف دو جماعتی اتحاد بن کررہ گیا ہے اور ان دو جماعتوں میں بھی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے اتفاق نہیں ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
صداقت عباسی