پی ڈی ایم احتجاجی تحریک کامیاب  نہیں تو حکومت کیوں پریشان؟

 پی ڈی ایم احتجاجی تحریک کامیاب  نہیں تو حکومت کیوں پریشان؟

  

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کامیابی کے ساتھ جاری ہے پی ڈی ایم متحد ہے اور متحد رہے گی مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے کراچی میں ایک بہترین خطاب کیا اور قوم کا مقدمہ بطور اپوزیشن لیڈر سب کے سامنے پیش کیا اور حکومت کو آئینہ دکھایا پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کامیاب ہو گی اور حکومت کو گھر جانے پر بھی مجبور کردے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کامیابی کی طرف گامزن نہیں ہے تو پھر حکومتی وزراء اور ترجمانوں کو کس بات کی فکر ہے کہ وہ جلسہ سے قبل اور جلسہ کے بعد بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

رانا مشہود 

مزید :

صفحہ اول -