یوسف رضا گیلانی کی قاری حنیف جالندھری سے ملاقات

  یوسف رضا گیلانی کی قاری حنیف جالندھری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر)  سابق وزیراعظم و سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز مدرسہ خیرالمدارس میں ممتاز عالم دین مدرسہ کے مہتمم علامہ قاری محمد حنیف جالندھری سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی انہوں نے قاری حنیف(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
 جالندھری کی  مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی اس موقع پر علامہ قاری محمد حنیف جالندھری نے سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا میرا اور میرے خاندان کا گیلانی خاندان سے دیرینہ تعلق ھے اور ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے کے ماحول میں ملتے رہے ہیں قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے سید یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم علماء اور مشائخ سے مشاورت کے ساتھ ان کے مسائل حل کئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ علماء و مشائخ کا احترام کیا ھے جبکہ قاری محمد حنیف جالندھری علماء کا فخر ہیں  خاص طور پر مدرسہ خیرالمدارس ملتان کی دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قاری حنیف جالندھری کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں آمین سید یوسف رضا گیلانی نے شیخ الحدیث مولانہ محمد یاسین کی وفات پر بھی قاری محمد حنیف جالندھری سے اظہار تعزیت کیا اور دعاء مغفرت و فاتحہ خوانی بھی کی

یوسف رضا گیلانی