جماعت اسلامی کا81واں یوم تاسیس،مختلف شہرو ں میں تقریبات

جماعت اسلامی کا81واں یوم تاسیس،مختلف شہرو ں میں تقریبات

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی جماعت اسلامی کا 81واں یوم تاسیس منایا گیا اس سلسلہ میں جماعت اسلامی خان پور کے زیر اہتمام نئے عزم اور تجدید عہد کا دن کے عنوان پر مقامی کالج بائی پاس روڈ خان پور میں پروقار تقریب کا اہتمام (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کیا گیا جس میں جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی شہر خان پورمحمد عامر اشتیاق چوہدری نے کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نائب صدر جے آئی یوتھ ضلع رحیم یار خان رئیس عاشق امین نے سر انجام دیئے،تقریب کا آغاز قاری طارق محمود کی تلاوت سے ہوا نعت رسول مقبول اختر مجید سہجوی نے پیش کی۔مہمان خصوصی شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی آخری امید جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک سے غربت بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی اور اللہ کا قانون نافذ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو موروثیت سے پاک ہے اس کا ہر فرد قائد کا کارکن ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے پرچم اور نشان پر الیکشن لڑے گی ہمیں کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ہر سطح پر ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں افغانستان سے ہزاروں غیر ملکیوں کو پاکستان لانے اور رکھنے کا فیصلہ انتہائی خطرناک ہے ان لوگوں کے کوائف کیا ہیں؟ان ہزاروں لوگوں کے ویزے کب اور کیسے بنے کس نے دیئے اس سے ملکی سلامتی کو خطرہ نہ ہونے کی کیا ضمانت ہے ان لوگوں کی نقل وحرکت کی کیا حدود قیود ہیں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ کا سٹریجک پارٹنر بھارت ہے۔امریکہ کو یہ سہولت وہاں سے کیوں نہیں ملی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمران امریکی غلامی کی چادر اتار پھینکیں اور اپنی خارجہ داخلہ پالیسیاں ملکی مفاد استحکام وسالمیت کو مدنظر رکھ کر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بڑا کیا مذاق ہو گا کہ وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی کارکردگی بہت اعلیٰ نظرآتی ہے مگر افسوس کہ انہیں عوام کی حالت زارنظر نہیں آتی۔تقریب سے محمد عامر اشتیاق چوہدری،چوہدری محمود الحسن،ڈاکٹر طارق بلوچ،عبدالوحید غوری،قاضی قادر بخش،ساجد شاہ،جام زبیر احمد ودیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی فکر نے پوری دنیا میں اپنے اثرات مرتب کئے ہیں یہی وجہ ہے ترکی، مصر، کشمیر، فلسطین اور دیگر ممالک میں اسلامی تحریکوں کو قوت حاصل ہوئی ہے اور افغانستان میں برطانیہ، روس اور امریکہ کی ذلت آمیز شکست سے واضح ہوگیا ہے کہ جذبہ جہاد کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا، انہوں نے کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ۔تقریب میں سعید احمد شاہین،محمد عمیر،قاضی سیف اللہ ایڈووکیٹ،رب نواز چیمہ،شفیق راؤف،ڈاکٹر رفیق احمد،عطاء الرحمن قریشی،جام شریف کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی آخر میں ملک کی سلامتی کی دعا کرائی گئی۔

مقررین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -