ضلع مظفر گڑھ، ڈیڑھ سال میں اڑھائی لاکھ ووٹرز کا اندراج

ضلع مظفر گڑھ، ڈیڑھ سال میں اڑھائی لاکھ ووٹرز کا اندراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نیوز رپورٹر)ضلع مظفرگڑھ میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں اڑھائی لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے۔جس میں سے 80 فی صد ووٹ خواتین کے درج ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سید طیب زوار بخاری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ نے اپنے آفس میں منعقدہ میٹنگ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا  کہنا تھا کہ اس وقت ضلع (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
مظفرگڑھ میں کل ووٹرز کی تعداد2254574 ہے۔ تحصیل مظفرگڑھ میں مرد ووٹروں کی تعداد469034،خواتین ووٹرز کی تعداد 38859 ہے۔ تحصیل کوٹ ادو میں مرد ووٹروں کی تعداد 378572, خواتین ووٹرز کی تعداد310594 ہے۔ اسی طرح تحصیل جتوئی میں مرد ووٹروں کی تعداد209041, جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد165835 ہے۔تحصیل علی پور میں 191149 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد139480 ہے۔ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سید طیب زوار بخاری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ نے کی۔  نادرا آفس کی طرف سے عدنان دستی،پتن ترقیاتی تنظیم کی جانب سے ردا زینب،حمیرا،پیپلز ویلفئیر سوسائٹی سے ہما نواب اور خالد خان عباسی جبکہ الیکشن آفس سے ناصر مقصود الیکشن آفیسر،شیخ وقار عظیم سپرنٹینڈنٹ،حسن رضا،حافظ شیراز،نعیم اختر اور غلام فرید،میڈیا کوریج کیلئے منور حسین بھٹی نے شرکت کی۔پتن ترقیاتی تنظیم کی جانب سے ردا زینب اور پیپلز ویلفئیر سوسائٹی کی ہما نواب نے فیلڈ میں درپیش نادرا کے حوالے سے مسائل بیان کئے۔جنہیں نمائندہ نادرا نے حل کرانے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔سید طیب زوار بخاری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور ناصر مقصود الیکشن آفیسر نے کہا کہ رجسٹرڈ ووٹرز کے شناختی کارڈز کے اجرا کے بارے میں جاری مہم کو تیز کیا جائے۔تاکہ آئندہ الیکشن میں ٹرن آٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔خواتین میں ووٹ کے اندراج کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور ضلع مظفرگڑھ میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں موجود خلا کو کم سے کم حد تک لایا جائے۔اسکے لئے این جی اوز کے نمائندگان اپنی مزید کوششیں تیز کر دیں۔ تاکہ خواتین ووٹرز بھی جمہوری عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
اندراج