حنیف پتافی، آصف مجید کا فورٹ منرو کا دورہ، آئی کیمپ کا معائنہ

 حنیف پتافی، آصف مجید کا فورٹ منرو کا دورہ، آئی کیمپ کا معائنہ

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے مشیر سیاحت آصف مجید کے ہمراہ فورٹ منرو کا دورہ کیا انہوں نے پاکستان فضائیہ کی شاہین فاؤنڈیشن (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کی زیر نگرانی تحصیل صدر ہسپتال کھر فورٹ منرو میں فری آئی سرجری کیمپ کا معائنہ اور فورٹ منرو میں محکمہ ٹورازم کے ریزارٹ کا افتتاح کیا۔سیکرٹری شاہین فاؤنڈیشن خلیل الرحمن شیرانی اور چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل ظفر نے بریفنگ دی مشیر صحت نے کھر فورٹ منرو ہسپتال میں فری آئی سرجری کیمپ کا معائنہ کیا وزیر اعلی کے مشیروں نے کہا کہ ملک کی مایہ ناز ہسپتال کی ٹیم کا فورٹ منرو کمیپ لگانا خوش آئند ہ سیکرٹری شاہین فاؤنڈیشن خلیل الرحمن شیرانی نے مشیر صحت کو میڈیکل کیمپ کی سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔ کیمپ کے دو روز کے دوران 192 مریضوں کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔115 مریضوں کو ادویات،773مفت کو عینکیں اور 80 مریضوں کو مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 143 مریضوں کو کیٹراکیٹ سرجری کیلئے منتخب کیاگیاسکول میں 712  بچوں کی سکریننگ کی گئی او پی ڈی میں 460  خواتین سمیت  1488 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا الشفاء آئی ٹرسٹ اسلام آباد کی  29 رکنی ٹیم 31 اگست تک مریضوں کا معائنہ اور علاج معالجہ کرے گی۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -