فاضل پور میں 10سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

فاضل پور میں 10سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) تھانہ فاضل پور کی حدود نوشہرہ شرقی میں 10 سالہ بچے اسد اللہ کو مورخہ 19 اگست کو بدفعلی  کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔وقوعہ کی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 اطلاع موصول ہوتے ہی فاضل پور  پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر 584/21 درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او راجن پور کی جانب سے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے اسپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اسپیشل پولیس ٹیم میں ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او فاضل پور اسحاق جان، ایس ایچ او صدر راجن پور، ایس ایچ او کوٹ مٹھن رمضان شاہد، ایس ایچ او سٹی راجن پور جام شفیق آصف، انچارج سی آئی اے اسٹاف اختر ہجبانی، انچارج چوکی سٹی فاضل پور آفتاب شبیر، سب انسپکٹر رانا طاہر  اور آئی ٹی ایکسپرٹس کلیم قریشی انچارج آئی ٹی اور غلام شبیر اے ایس آئی شامل تھے۔ پولیس ٹیم کی شب و روز کی کاوشوں سے سفاک قاتل گرفتار کر لیا گیا۔ملزم آصف ولد قاسم قوم دل بچے کا خالہ زاد بھائی ہے جس نے بچے کو بدفعلی کے بعد بے دردی سے قتل کر کے اور نعش کھیتوں میں چھپا دی تھی۔ ملزم کو اسپیشل پولیس ٹیم کی کاوشوں سے تمام تفتیشی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تمام شواہد کی روشنی میں کیس کو مکمل کر کے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ معصوم بچے کے قاتل کو ٹریس کرنے والی پوری پولیس ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔پولیس ٹیم کے تمام ممبرز کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دیے جائیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواحی علاقے نوشہرہ شرقی میں دس روز قبل دس سالہ اسد کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا اس اندھے قتل کی گتھی سلجھانے کے لیے پولیس کی تین ٹیموں نے مختلف زاویہ سے کام کیا اور بالآخر قاتل کو پکڑ لیا قاتل کوی اور نہیں اس کا اپنا خالہ زاد بھائی ملزم آصف نکلا جس نے اقبال جرم بھی کر لیا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے روز بچے کے قتل کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس ٹیموں نے قاتل کا سراغ لگانے پر کام شروع کیا الحمد للہ محنت اور لگن سے کام کرنے والے پولیس آفیسران قابل ستائش ہیں ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام کی سفارش بھی اعلی حکام کو کریں گے اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اصغر علی، ڈی ایس پی صدر سرکل مجاہد گورایہ، انسپکٹرز ملک رمضان شاہد، اسحاق جان،جام شفیق اور پی آر او کلیم قریشی موجود تھے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -