مبینہ سودخورسے تنگ شہری سراپااحتجاج

مبینہ سودخورسے تنگ شہری سراپااحتجاج

  

 خان پور(کورٹ رپورٹر)محمد حسین نے الزام عائد کیا کہ کہ مرزا عرفان اللہ نامی سود خور نے میرا جینادوبھرکر دیا،اس سے 2015 ء میں سود پر اٹھائی لاکھ روپے لیے،2021 تک 6 لاکھ سود اور اصل رقم ادا کر چکا ہوں (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

مگر مرزا عرفان اللہ میرا اسٹام، پرونوٹ وغیرہ نہیں دے رہا،50 ہزار مزید رقم کا مطالبہ کر رہا ہے،انہوں نے  ڈی پی او رحیم یارخان سے نوٹس لے کر انصاف مہیا کرنے کی اپیل کی ہے،انہوں نے سٹی تھانہ سے اے ایس پی آفس تک احتجاجی ریلی بھی نکالی اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے مرزا عرفان اللہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کال اٹینڈ نہ کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -