ہائیڈرو یونین کااحتجاج،پولیس کی بھاری نفری ہیڈکوارٹرکے باہرتعینات
ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ روز ہائیڈرو(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
ورکرز یونین کے احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس سے مدد حاصل کی گئی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری میپکو ہیڈ کوارٹر کے اندر اور باہر تعینات رہی۔ میپکو کی سیکیورٹی سٹاف نے داخلی راستوں کے گیٹوں پرتالے لگا کر مظاہرین کے لیئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حتی الوسع کوششیں کی گئیں اور میپکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اکرام الحق کے دفتر کو جانے والے تمام راستوں کو بھی سیل کردیا گیا تاہم احتجاجی ملازمین نے میپکو کے مرکزی گیٹ کی چولیں ہلاکر رکھ دیں۔ سیکیورٹی سٹاف کو مجبورا گیٹ کھولناپڑا۔ شدید حبس اور گرمی میں احتجاجی ملازمین کے لئے پانی اور سائے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ احتجاجی ملازمین کی جانب سے میپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر دکانوں اور ہوٹلوں پر مشروبات اور پانی(منرل واٹر)کی خریداری کے لئے رش رہا۔میپکو ملازمین نے مطالبات کی مکمل منظوری نہ ہونے پر مایوسی اور ناگواری کا اظہار کیا۔
نفری تعینات