بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ،ٹینڈر منسوخی کیخلاف ٹھیکیداروں کا شدید احتجاج
بہاولپور(بیورورپورٹ)بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرح ہائی وے کے ٹینڈرز بھی منسوخ کرکے محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ایک جیسے جرائم میں سزا صرف ایک محکمے کو دینا ناانصافی ہے۔زرائع کے مطابق چند روز قبل کمشنر بہاول پور نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی رپورٹ (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
پر بلڈنگ (ون) کے ٹیندرز پول کی شکایت پر کینسل کر دیئے تھے اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جنوبی پنجاب نے سیکرٹری پنجاب کو ایکسیئن بلڈنگ نثار احمد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش بھی کی تھی جس پر بلڈنگ کے تھیکیداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہی دنوں میں ہائی وے بہاول پور،رحیم یار خان اور بہاولنگر اور بلڈنگ رحیم یار خان میں بھی کروروں روپے مالیے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز ہوئے اور ان ٹینڈروں میں بھی کاموں کو پول کیا گیا اور پرچی ڈالی گئی جبکہ بعض ٹھیکیدار وں نے کمشنر بہاول پور کو شکایات بھی کیں کہ ہمیں ٹینڈرز ایشیو نہیں کیے گئے جاس کی وجہ سے ہم ٹینڈرز میں حصہ نہیں لے سکے ان سب شکایات کے باوجود صرف بلڈنگ بہاول پور کے ٹینڈرز منسوخ کرنا ناانصافی ہے۔ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ہائی وے کے ایکسیئن چونکہ کافی بااثر ہے اور ان کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہیں اس لیے شکایا ت کے باوجود نہ تو ان کے ٹینڈرز کینسل کیے گئے اور نہ ہی ان کے خلاف کسی قسم کی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔ٹھیکیداروں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ چونکہ بلڈنگ بہاول پور سمیت رحیم یار خان اور بہاول نگر میں بھی ٹینڈرز پول کیے گئے اور ترقیاتی کاموں کی تقسیم پرچی کے ذریعے کی گئی اس لیے جس طرح بلڈنگ بہاول پور کے ٹینڈرز کینسل کیے گئے ہیں اسی طرح دیگر پول ہونے والے ٹینڈرز بھی کینسل رتے ہوئے متعلقہ ایکسین کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
احتجاج