مظفر گڑھ:4سالہ بچی سے بداخلاقی، ملزم گرفتار، تحقیقات شروع

مظفر گڑھ:4سالہ بچی سے بداخلاقی، ملزم گرفتار، تحقیقات شروع

  

 ملتان ( سپیشل رپورٹر )سپیشل کوآرڈینیٹر وزیر اعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا بستی لانگ علی پور کے(بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

 علاقہ میں سوتیلے چچا کی 4 سالہ بچی سے بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس چائلڈ پروٹیکشن بیورو  ملتان کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان ٹیم اور فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو مظفرگڑھ علی سید کی متاثرہ بچی کے گھر آمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے متاثرہ بچی اور لواحقین سے ملاقات کی اس حوالے سے سپیشل کوآرڈینیٹر وزیر اعلی و چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ 4 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے سوتیلے چچا مہران نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے متاثرہ بچی کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا.

سارہ احمد

 مظفرگڑھ (نامہ نگار)ڈی پی او حسن اقبال نے علی پور میں 4 سالہ بچی کے ساتھ بداخلاقی کا نوٹس لے لیا،پولیس نے(بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

 چند گھنٹوں کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مظفرگڑھ میں کمسن بچی کے ساتھ درندگی کا انسانیت سوز واقعہ،سوتیلے چچا نے مبینہ طور پر 4 سالہ کمسن یتیم  بھتیجی کو بد اخلاقی کا نشانہ بناڈالا،مقدمہ درج،پولیس ترجمان کے مطابق درندگی کا یہ واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر علی پور کی حدود میں پکا نائچ کے علاقے میں پیش آیا ہے،متاثرہ 4 سالہ یتیم بچی علیزہ کی بیوہ والدہ بہار مائی کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق علیزہ اپنے دادا کے گھر میں کھیل رہی تھی کہ اس کے سوتیلے چچا مہران نے اسے ورغلا کر اپنے کمرہ میں لے جا کر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا، بیوہ خاتون بہار مائی نے بتایا کہ اس کے سسرال والے اس پر راضی نامہ کرنے کیلئے دباو ڈال رہے ہیں،پولیس تھانہ صدر علی پور نے بہار مائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،ڈی پی او کے واقعہ کا نوٹس لینے پر پولیس تھانہ صدر علی پور نے واقعہ کے چند گھنٹوں کے بعد ہی  ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،ڈی پی او نے پولیس کو ملزم کے خلاف مضبوط کیس بنا کر سخت سزا دلوانے کی ہدائت کی ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -