معیشت مضبوط، عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا،جاوید اقبال وڑائچ

معیشت مضبوط، عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا،جاوید اقبال وڑائچ

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)حکومت کارکردگی پر تنقید کرنے والے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاکستان موجود(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

ہ دور میں معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط ہونے کے ساتھ ریکارڈ عوامی ریلیف فراہم کیاجارہاہے، ملک کے تمام حلقوں میں میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے، حلقہ میں عوام کے دیرینہ مسائل ہر صورت حل کرائیں گے، سٹی میگا پیکج سمیت 15 ارب روپے سے زائد رقم سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے مڈدرباری میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر مفاد اور لوٹ مار کی سیاست کرنیوالوں نے حلقہ کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا اور عوام کے حقوق غصب کیے لیکن اب حلقہ کے ہر گلی محلے بازار میں ترقیاتی کام میرٹ پر کروائے جارہے ہیں جو مخالفین کو ہضم نہیں ہورہے اور مختلف طریقوں سے ترقیاتی کام رکوانے کی مذموم سازشیں کی جاتی ہیں لیکن مخالفین ناکام ہوں گے اور عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسا عوام پر خرچ کیاجارہاہے، ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کرپشن برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہاکہ عوام نے انہیں جس عزت سے نوازا انشا اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، اس موقع پر عمائدین علاقہ نے ترقیاتی کام کروانے پر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور چوہدری آصف مجید کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز تنویر، چوہدری ظہور گجر، رانا منظور حسین سمیت مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -