ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب امتحانات کے حوالے سے نئی پالیسی فائنل

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب امتحانات کے حوالے سے نئی پالیسی فائنل

  

  میلسی (نامہ نگار)ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

پنجاب بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کے حوالے سے پرموشن پالیسی جاری کردی، جس میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں پالیسی کے مطابق 2021 اور 2022 میں امتحان دینے امیدواروں کی اسناد پر واضح طور پر کورونا امتحانی پالیسی لکھاجائے گا، اور اس کے ساتھ یہ عبارت بھی لکھی جائے کہ جو نمبر دیئے گئے ہیں وہ کارکردگی کی بہترین پیش گوئی ہیں اور کوویڈ 19 کی امتحانی پالیسی کو مدنظر رکھ کردئے گئے ہیں، اس ان کو جائز اور منصفانہ سمجھا جائے اور قبول کیا جائے۔پالیسی کے مطابق 2021کے امتحانات میں جوامیدوار پارٹ سیکنڈ کے ان کو تمام اختیاری مضامین کا پاس کرنا لازم ہوگا، جبکہ ان نمبروں کی اوسط کو لازمی مضامین میں دیا جائے گا، انٹر کے امتحانات 2021 میں دوبارہ شرکت کے خواہشمند طلبا کو امتحان میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ان کو پارٹ ون کے تمام پاس شدہ مضامین کی اوسط کے مطابق نمبردیے جائیں گے، اسی طرح پارٹ فرسٹ میں شرکت کرنیوالے امیدواروں کو اختیاری مضامین کی اوسط کی بنیاد پر لازمی مضامین میں نمبر دئے جائیں گے، نمبر امپرو کرنے کے لئے امیدواروں کا اختیاری مضامین پاس کرنا لازم ہوں گے، ان کو بھی لازمی مضامین اوسط نمبر دئے جائیں گے، امتحانات 2021 کے لیے عملی امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبر تمام پاس ہونے والے امیدواروں کو دئے جائیں گے، جبکہ باقی کے 50 فیصد نمبر ان کو متعلقہ مضامین میں حاصل کردہ نمبروں کی اوسط کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -