خانگڑھ،مغوی بازیاب، اہل  علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین 

خانگڑھ،مغوی بازیاب، اہل  علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 خان گڑھ (نامہ نگار)تھانہ خانگڑھ کی حدود سے اغوا ہونے والا نوجوان(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
 چند گھنٹوں میں پولیس نے بازیاب کرالیا۔علاقہ مکینوں نے پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہناکر خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ خانگڑھ کی حدود سرائیکی چوک کے نزدیک سے محمد ارشد ولد محمد حیات بلوچ کو اغوا کرلیا گیا۔محمد ارشد کے والدین نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلا ع دی تو ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ سید ضیغم عباس شاہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کا استعمال کرکے مغوی محمد ارشد کو دو گھنٹوں میں تلیری بائی پاس مظفرگڑھ سے برآمد کرلیا۔مغوی کے مطابق اغواکار اسے اغوا کرکے کراچی لے جانا چاہتے تھے اور کراچی جاکر اسے قتل کردینا چاہتے تھے۔مغوی کے فوری بازیاب ہونے پر علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے تھانہ خانگڑھ جاکر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ سید ضیغم عباس شاہ اور پولیس ٹیم سب انسپکٹر ملک منور،قسور عباس،محمد ثقلین،رانا ریاست،سعید احمد،رانا مہران،اور محمد نعیم کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراج تحسین پیش کیا اور مٹھائی کی ٹوکری پیش کی۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ نے اپنے گلے کا ہار اتار کر تھانہ خانگڑھ کے محنتی اہلکار قسور عباس کو پہنایا اور کہا کہ یہ کامیابیاں انکی پولیس ٹیم کی انتھک محنت کی بدولت ہیں۔جبکہ محمد ارشد کو اغوا کرنے والے اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔
پیش