زکریا یونیورسٹی میں آن لائن میرٹ لسٹ سسٹم کا افتتاح
ملتان(سپیشل رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے آن لائن میرٹ لسٹ سسٹم کا افتتاح کردیا.رجسٹرار آفس میں (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
آن لائن میرٹ لسٹ سسٹم کے افتتاح کے موقعہ پر رجسٹرار صہیب راشد خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد امان اللہ، ڈین ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر حسن بچہ، ٹریژار صفدر عباس، ڈاکٹر جاوید سلیانہ، شیخ ممتاز احمد، محمد امین، ڈپٹی رجسٹرار خالد بن طالب سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے. اس موقعہ پر رجسٹرار صہیب راشد خان نے وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آن لائن میرٹ سسٹم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر انڈر گریجوایٹ داخلوں اور انڈرگریجوایٹ 5 ویں سیمسٹر کی پہلی میرٹ لسٹ اپ لوڈ کردی گئی ہے.جہاں باآسانی تمام شعبہ جات کے چیئرمین حضرات نئے داخلوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکتے ہیں. رجسٹرار نے مزید بتایا کہ آن لائن میرٹ لسٹ سسٹم طلباء طالبات کو بھی رسائی حاصل ہوگی. اور وہ باآسانی اپنے شعبہ جات میں داخلے حاصل کرپائیں گے. انہوں نے اس ضمن میں دن رات کام کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا.وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ آن لائن میرٹ سسٹم لانچ کردیاگیا ہے. جس سے اساتذہ و طلباء باآسانی مدد حاصل کرپائیں گے.انہوں نے کہاکہ جدید دور میں آن لائن میرٹ سسٹم اس بات کی عکاسی ہے کہ طلباء کے لیے جدید سہولتیں پیدا کی جارہی ہیں. اس سسٹم کی ہر لحاظ سے مانیٹرنگ کی جائے اور انڈرگریجوایٹ، ایم فل، پی ایچ ڈی کے داخلوں تک طلباء کو تمام معلومات باآسانی پہنچائی جائیں.وائس چانسلر نے کمپیوٹر سیل کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا.واضح رہے کہ انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لیے دوسری میرٹ لسٹ 2 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی. جبکہ تیسری میرٹ لسٹ 7 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی.اور کلاسوں کا باقاعدہ 13 ستمبر سے کیاجائے گا۔
افتتاح