ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے کھرل (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

چوک اللہ رکھا سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل،نقدی10ہزار وموبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ قادرپورراں کے علاقے خانیوال روڑ علی شیر سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 35ہزار لے گئے،اسی تھانہ کی حدود ہیڈ قادرپورراں راشد رمضان سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل،موبائل و نقدی2ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے دوڈاکو سرور سے گن پوائنٹ پر نقدی50ہزار ودوموبائل لے گئے،واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -