والدین اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروائیں، سردار شاہ 

  والدین اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروائیں، سردار شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہاہے کہ والدین کی ذمہ داری ہے وہ اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروائیں،اسکولوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہاہواں اور مسائل بھی دیکھ رہاہوں،جس کی بھی غفلت ہوگی اس کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔پیرکو وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف کالجزاور اسکولز کا دورہ کیا، نصرت بھٹو کالج لیاری اور عزت خان سیکنڈری اسکول کے دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اوراساتذہ و اسٹاف کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے۔سید سردار شاہ نے کہاکہ آج اسکول کالجز کھلنے کا پہلا دن تھا، تعلیمی اداروں میں 80 فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کے دورے کررہا ہوں، مسائل بھی دیکھ رہا ہوں، ویکسی نیشن رپورٹ والدین کو اسکول میں جمع کروانی چاہیے۔وزیرتعلیم سندھ نے کہاکہ پیرکو پہلا دن تھا اس لئے طلبہ کی حاضری بھی کم ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے مسائل ہم دیکھ رہے ہیں، جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
 

مزید :

صفحہ اول -