کڈنی ہلز کیس کی تحقیقات میں اہم کامیابی حاصل کرلی،نیب 

  کڈنی ہلز کیس کی تحقیقات میں اہم کامیابی حاصل کرلی،نیب 

  

راولپنڈی(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کیخلاف کڈنی ہلز کیس میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کو سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کیخلاف کڈنی ہلز تحقیقات میں اہم کامیابی حاصل ہوگئی، نیب نے کڈنی ہلز کیس میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی۔نیب نے بتایا کہ اظہر حسین مغل نامی ملزم نے اعتراف جرم کر کے اپنے حصے کے ایک کروڑ 62 لاکھ واپس کر دیئے، شامل تفتیش کئے جانے پر اظہر حسین نے حوالہ ہنڈی سے اعجاز ہارون کیلئے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا۔

نیب 

مزید :

صفحہ اول -