نیا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا اصلی پاکستان ہے: مشتاق احمد غنی
پشاور(نیوزرپورٹر)ضلع ہنگو سے آئے اقلیتی برادری کے وفد نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے ساتھ انکے چیمبر میں ملاقات کی. وفد کے اراکین نے سپیکر مشتاق غنی کے ساتھ اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی اور مثبت گفتگو کی. سپیکر مشتاق غنی نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے. ہندو سکھ مسیحی برادری پاکستان کے دوسری شہریوں کی طرح اپنے رسم و رواج و مذہبی تقریبات کے حوالے سے مکمل طور پر آزاد اور محفوظ ہیں. نیا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا اصلی پاکستان ہے جہاں اقلیتی برادری کو برابری کی سطح پر تمام حقوق حاصل ہیں. ہمارے ہمسائے ملک بھارت میں مسلمان,مسیحی,سکھ اقلیتوں کے ساتھ آئے روز جو ظلم و بربریت روا رکھا جاتا یے وہ پوری دنیا میں قابل مذمت قرار دیا گیا ہے. الحمدوللہ ہمارے وطن عزیز میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی دی گء ہے. انہوں نے وفد کے تمام مسائل کو غور سے سنا اور انکے حل کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کا وعدہ کیا. وفد نے سپیکر مشتاق غنی کا اپنا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔