بابر اعظم کا نون اکیڈمی کیساتھ اشتراک، تعلیمی کاروبار میں شراکت دار

بابر اعظم کا نون اکیڈمی کیساتھ اشتراک، تعلیمی کاروبار میں شراکت دار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی تربیت کے پلیٹ فارم نون اکیڈمی کے ساتھ بطور سرمایہ کاری اور برانڈ ایمبیسیڈر اشتراک کر لیا ہے تاکہ پاکستان میں مفت تعلیم عام کرنے کے کمپنی کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کر سکیں۔ وہ بڑھتے ہوئے کرکٹ، دیگر اسٹارز اور اساتذہ کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اس سرمایہ کاری کیساتھ نون پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرنے والا اسٹارٹ اپ بن گیا ہے۔ نون اکیڈمی MENAPخطہ کی سب سے بڑی ایڈ ٹیک کمپنی ہے جو مقامی نصاب میں K-12اور داخلہ امتحانات کی پیشکش کرتی ہے۔ اس نے مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور پاکستان میں 13ملین سے زائد طلباء کو تعلیم فراہم کی ہے۔ پاکستان میں وہ پنجاب، سندھ، کے پی کے اور کیمبرج (اے اور او لیولز) سمیت تمام معروف بورڈ کیلئے کلاسز کی پیشکش کرتے ہیں۔ پاکستان میں ستمبر 2020میں آغاز کے بعد ادارے میں ایک سال کی قلیل مدت میں 20لاکھ سے زائد طلباء رجسٹر ہوئے۔ یہی وہ چیز ہے جس نے پاکستانی کپتان کی توجہ اور دلچسپی اپنی جانب مبذول کرائی، اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں ایجوکیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہونا اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں اور خوشی محسوس کر رہا ہوں جس کا مقصدطلباء کی ضروریات کوپورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی نسلوں کی بہتری کیلئے نون کا مشن میرے ذاتی وژن سے مطابقت رکھتا ہے۔ معیاری تعلیم تک رسائی پاکستان کے ان شعبوں میں سے ایک ہے جس میں ہر پہلو پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یونیسیف کے مطابق پاکستان کے 70ملین بچوں میں سے 22.8ملین بچے اسکول نہیں جاتے۔ نون کی توجہ تعلیم کے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جامع تربیت کے حل کی تخلیق سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی نے ادارے کو لوگوں کے سیکھنے کے انداز کو یکسر تبدیل کرنے میں مدد دی ہے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ نون کے ساتھ شراکت داری کی اصل وجہ وہ اقدار ہیں جن پر برانڈ کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ طلباء کی ضروریات کو حکمت عملی میں فوقیت دینے پر ان کا یقین ہی ہے جو انہیں انڈسٹری کے دوسرے پلیٹ فارمز سے ممتاز بناتا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -