پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک کے مسافروں پر عائد سفری پابندی میں 30ستمبر تک توسیع کردی ہے، ان ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کیلئے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے تحت کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں تیس ستمبر تک توسیع کی گئی ہے، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کیٹگری سی میں بنگلہ دیش،ایران،عراق،نیپال، جنوبی افریقہ سمیت 15ممالک شامل ہیں، کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا،مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔