ڈیفنس میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا

    ڈیفنس میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے ڈیفنس میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز6اتحاد روڈ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد کو کچل دیا۔حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ مرد زخمی ہوگیا۔جاں بحق و زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت28سالہ رانی زوجہ نامعلوم جبکہ زخمی کی شناخت 32سالہ فیصل ولد رب نواز کے نام سے ہوئی ہے